کان میں پھنس کر 9 روز کافی پر زندہ رہنے والے افراد کو ریسکیو کر لیا گیا

62 اور 56 سالہ افراد کے حوالے سے خیال ہے کہ دونوں نے اپنا جسم گرم رکھنے کے لیے آگ جلائے رکھی اور خود کو ایک پلاسٹک کے ٹینٹ میں رکھا

یاد رہے کہ جنوبی کوریا میں 26 اکتوبر کو لوہے کی ایک کان دبنے سے 150 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور اسی دوران دو افراد زنک کی 650 فٹ گہری کان میں پھنس گئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں ایک لوہے کی کان میں 9 روز تک پھنسے افراد صرف کافی پاؤڈر پر زندہ رہے، 62 اور 56 سالہ افراد کے حوالے سے خیال ہے کہ دونوں نے اپنا جسم گرم رکھنے کے لیے آگ جلائے رکھی اور خود کو ایک پلاسٹک کے ٹینٹ میں رکھا۔

فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افراد اوپر سے رسنے والے پانی کو پی کر اور کافی پاؤڈر کو کھانے کے طور پر استعمال کر کے گزارہ کر رہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں افراد کو 4 نومبر کی شام کو کان سے ریسکیو کیا گیا اور دونوں افراد ٹھیک حالت میں تھے، دونوں افراد چلنے کے قابل تھے اور دونوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جنوبی کوریا کے صدر نے کان میں پھنسے مزدوروں کے زندہ بچ جانے کے واقعے کو معجزہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ موت کے منہ سے زندہ بچ نکلنے پر آپ کا بہت بہت شکریہ۔

تبصرے بند ہیں.