گوجرانوالہ میں بارش کے پانی کی چھینٹے اڑانے پر رکشا ڈرائیور قتل
گوجرانوالہ: رکشا ڈرائیورکو بارش کے پانی کی چھینٹے اڑانے پرفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ رائل نیوز کے مطابق 24 سالہ رضوان مہر سلفی چوک پرموٹرسائیکل رکشا چلارہا تھا کہ بارش کے پانی کی کچھ چھینٹے قریب سے گزرنے والے 2 موٹرسائیکل سوارنوجوانوں پرپڑگئیں، جس کے بعد موٹرسائیکل سوار رضوان سے الجھ پڑے اوراسے تشدد کا نشانہ بنایا جب بات مزید بگڑگئی تودونوں نے اپنے دوست عثمان بٹ کوموبائل کرکے بلالیا جس نے آتے ہی رضوان پربھرے بازارمیں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رضوان موقع پرہی جاں بحق ہوگیا جب کہ ملزمان باآسانی فرارہوگئے ، مقتول رضوان کا ایک سال قبل نکاح ہواتھا اور دوماہ بعد اس کی شادی تھی۔
تبصرے بند ہیں.