عمان: پاکستانی مزدورکوقتل کرکے لاش دبا دینے کا انکشاف
لاہور: انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل کو6 ماہ قبل مسقط عمان میں قتل کیے گئے پاکستانی کے لواحقین کی تلاش ہے۔ انصار برنی ٹرسٹ کی ترجمان شگفتہ برنی کے مطابق عمان میں6 ماہ قبل ایک پاکستانی مزدورسید شہباز حسین شاہ کومبینہ طور پر تشدد کرکے قتل کرنے کے بعد اس کی لاش بغیرکفن زمین میں دبا دی گئی تھی لیکن انصار برنی ٹرسٹ کوملنے والی اطلاعات کے مطابق قتل کیے جانے والے پاکستانی کاہاتھ زمین سے باہرنکل آیا جس کے بعد پولیس کو رپورٹ کی گئی اوراب معاملہ زیرتفتیش ہے۔ شگفتہ برنی نے کہا کہ ٹرسٹ اب پاکستان میں شہبازحسین کے لواحقین کی تلاش میں ہےتاکہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے ساتھ لاش وطن واپس لائی جاسکے۔شگفتہ برنی نے کہا کہ سابق وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق اورٹرسٹ کے سربراہ انصاربرنی ایڈووکیٹ نے عمان حکومت اورپاکستانی وزارت خارجہ اورسفارتخانے سے رابطے کیے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.