موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق نومبر کے دوسرے ہفتے سے ملک بھر میں شدید سردی پڑسکتی ہے۔
جواد میمن نے کہا کہ نومبر کے پہلے ہفتے سے قطب شمالی پر موجود سرد ہواؤں کا بھنور کمزور ہوجائےگا، سرد ہواؤں کی اس موسمی کیفیت کو پولر ورٹیکس کہا جاتا ہے، پولر ورٹکس کمزور ہونے سے عالمی سطح پر موسم سرد ہونےلگتا ہے۔
جواد میمن نے بتایا کہ موسمی کیفیت کے اثرات پاکستان میں معمول سے زائد سردی کی صورت میں نظر آئیں گے، نومبر میں ہلکی سے معتدل مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک پر اثر انداز ہوسکتا ہے جب کہ نومبرکے دوسرے ہفتے سے ملک بھر میں شدید سردی کی لہر کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق موسم سرما میں معمول سے زیادہ بارش، برفباری اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے جب کہ یورپ، روس اور پورے مشرق وسطیٰ میں بھی معمول سے زائد بارشں اور برفباری کا امکان ہے۔
تبصرے بند ہیں.