’پی ٹی آئی کو اسمبلی واپس جانے کا حکم دیا جائے‘، سپریم کورٹ میں درخواست دائر

سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کو دوبارہ قومی اسمبلی جانے کا حکم دیا جائے کیونکہ ان کی عدم موجودگی حکومت کو اپنے مفاد کے مطابق قوانین پاس کرنے کی کھلی چھوٹ دے رہی ہے۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے انجینئر قاضی محمد سلیم نامی شہری کی جانب سے دائر درخواست میں چیف جسٹس سے ازخود سماعت شروع کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے اس فیصلے سے لاکھوں ووٹرز بنیادی حقوق سے محروم کردیے گئے ہیں۔درخواست گزار نے کہا کہ وہ جمہوری اصولوں کی تضحیک پر تشویش اور فکر میں مبتلا ہیں جو ملک کی کمزور معیشت کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.