بیک ڈور میں چیزیں کلیئر نہیں ہوئیں:عمران خان کالانگ مارچ رواں ماہ ہی کرنیکا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت مذاکرات ہو بھی رہے ہیں اور نہیں بھی ہو رہے، بیک ڈور مذاکرات ہوئے لیکن چیزیں کلیئر نہیں ہوئی، سب نے مل کر بھی الیکشن لڑ لیا پھر بھی نہیں جیتے، لانگ مارچ اکتوبر سے آگے نہیں جائے گا، اس مارچ میں اتنی عوام نکلے گی کسی نے نہیں دیکھی ہوئی ہوگی، کراچی کے حلقے این اے 237 میں بھی دوبارہ الیکشن ہونا چاہیے۔ اعظم سواتی پر تشدد کا معاملہ عالمی سطح پرلے جائیں گے۔ ضمنی الیکشن میں فتح کے بعد نیوز کانفرنس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے کہا کہ کراچی میں الیکشن ہارا ہوں، پیپلز پارٹی نے کھل کر دھاندلی کی، میں ووٹر سپورٹرز کو خراج تحسین ادا کروں گا، پیپلز پارٹی ہمیشہ سندھ میں دھاندلی کرتی ہے، چیف الیکشن کے بارے میں آڈیو لیکس میں آگیا ہے کہ یہ ان کا آدمی ہے، ڈسکہ کے الیکشن میں ری الیکشن ہوا تھا کراچی میں بھی ری الیکشن ہونا چاہیے۔ یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا، ووٹرز کو پتہ تھا ہم نے اسمبلی میں نہیں بیٹھنا تھا، ہنگو میں ہمارا امیدوار کہہ کر الیکشن لڑا کے ہم نے اسمبلی میں نہیں بیٹھنا، پھر بھی لوگوں نے ووٹ دیا۔ قوم اس وقت الیکشن چاہ رہی ہے، یہ حکومت ایک سازش کے ذریعے مسلط کی گئی، ان حکمرانوں کے انٹرسٹ ہی پاکستان میں نہیں ہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ قوم نے ان حکمرانوں کو بار بار مسترد کیا ہے، یہ لوگ ملک کا نہیں سوچ رہے ان کا پیسہ باہر پڑا ہے، ان کا مسئلہ نہیں ہے، یہ اداروں کا ہے جن کا مفاد سب کچھ پاکستان میں ہے، میں ساڑھے تین سال کہتا رہا مخالفین این آر او مانگ رہے ہیں، خود کو بچانے کے لیے یہ باہر بھاگ گئے، پہلے پرویز مشرف نے ان کو این آر او دیکر نقصان پہنچایا، اب ملک ترقی کر رہا تھا پھر ان کو لا کر این آر او دیا گیا، ساری قوم کو پتہ ہے جب پاکستان پر مشکل آئیگی یہ باہر بھاگ جائیں گے، میں سب اداروں کو کہنا چاہتا ہوں کہ جتنی دیر حکمران رہیں گے ملک نیچے جائے گا،اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں جب امریکا گیا ڈونلڈ ٹرمپ نے سب سے زیادہ عزت دی، ٹرمپ نے افغانستان کے معاملے پر پاکستان پر بات کی تو میں نے جواب دیا، امریکا ان کی عزت کرتا ہے جو خود اپنی عزت کرتا ہے، امریکا ان کی عزت کرتا ہے جو خود اپنی عزت کرتے ہیں، یہ لوگ ٹی وی شوز میں منتیں کر رہے ہیں، پیسے دیں، بلاول ساری دنیا گھوم رہا ہے اور سندھ سیلاب میں ڈوب رہا ہے، امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا پاکستان خطرناک ترین جگہ ہے، یہ پرانا پروپیگنڈا چل رہا ہے، جو ایسی مہم چلا رہے ہیں وہ پاکستان کے دشمن ملک ہیں، امریکی صدر کا بیان حکمرانوں کی خارجہ پالیسی کی شکست ہے۔

تبصرے بند ہیں.