برطانوی بادشاہ چارلس سوئم اور وزیراعظم لزٹرس کی ملاقات کی ویڈیو وائرل

بادشاہ چارلس سوئم اور وزیراعظم لز ٹرس کی ملاقات کا ایک منظر

مگر ایسا کچھ نہیں ہوا اور بکنگھم پیلس میں ہونے والی ملاقات کی 15 سیکنڈ کی ویڈیو میں بادشاہ نے برطانوی وزیراعظم کے لیے حالات بدتر بنادیے۔

ٹوئٹر پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لز ٹرس گھٹنوں کو موڑ کر رسمی تعظیم پیش کرتے ہوئے یور میجسٹی کہتی ہیں، جس پر بادشاہ جواب دیتے ہیں ‘تو آپ پھر واپس آگئیں؟’

جس پر لز ٹرس مسکراہٹ کے ساتھ کہتی ہیں کہ ‘یہ میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے’، جس پر بادشاہ چارلس نے کہا کہ ‘ڈئیر اوہ ڈئیر، اینی وے’۔

یہ ویڈیو اس وقت سامنے آئی ہے جب حکمران جماعت کو اقتصادی بحران کے باعث مشکلات کا سامنا ہے اور اسی وجہ سے وائرل بھی ہوگئی کیونکہ لوگوں کے خیال میں بادشاہ نے اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار اس طرح کیا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی میں سفارتکاری کی لیکچرار جینیفر Cassidy نے کہا کہ یہ ویڈیو سیاسی مضحکہ خیزی اور نادانستہ مزاح کا شاہکار ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں وزرائے اعظم ہر ہفتے گرم جوشی سے ملکہ الزبتھ دوم سے ملاقات کرتے تھے مگر 12 اکتوبر کی شب جو ہوا اس کے بعد شاید لز ٹرس آئندہ ہفتے بادشاہ کے سامنے جاتے ہوئے زیادہ خوفزدہ ہوں گی۔

تبصرے بند ہیں.