تونسہ: مسافر پک اپ چشمہ کینال میں گرنے سے 11 افراد جاں بحق
تونسہ: مسافروں سے بھری پک اپ تیز رفتاری کے باعث چشمہ لنک کینال میں گرنے سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 9 کو بچالیا گیا ہے۔ رائل نیوز کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں وہوا سے ناڑی جانے والی پک اپ تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ کے باعث میں پل سے گر کر چشمہ لنک کینال جاگری، حادثے کے نتیجے میں پک اپ میں سوار 20 سے زائد افراد ڈوب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ رضاکاروں نے 11 لاشوں اور 9 زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتال پہنچا دیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ پک اپ کو بھی کرین کی مدد سے نکال لیا گیا ہے
تبصرے بند ہیں.