محمد رضوان نے کرس گیل، بابراعظم اور کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

کرائسسٹ چرچ: قومی کرکٹ ٹیم کےوکٹ کیپر پیٹر محمد رضوان ٹی20 کرکٹ میں مسلسل 2 سال 1500 سے زائد رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے۔ٹرائنگولر سیریز کے افتتاحی میچ میں بنگلادیش کیخلاف شاندار اننگز کے دوران وکٹ کیپر بیٹر نے سال 2022 میں 1500 رنز کا سنگ میل عبور کیا، انھوں نے گزشتہ کیلنڈر ایئر میں بھی 1500 سے زائد رنز بنائے تھے یو محمد رضوان مسلسل 2سال یہ ہدف عبور کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے۔قبل ازیں ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلےباز کرس گیل نے 2012 اور 2015 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے 2019 اور گزشتہ سال بھی عمدہ فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1500 سے زائد رنز بنائے تھے۔وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کیرئیر کی 58 اننگز میں سب سے زیادہ رنز جوڑنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا، انھوں نے 2337 رنز بنائے ہیں۔کپتان بابراعظم نے اتنی ہی اننگز میں 2281 اور ویراٹ کوہلی نے 2102 رنز بنائے تھے، محمد رضوان نے بطور وکٹ کیپر بیٹر بھی سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں جبکہ 2119 رنز بنانے والے جوز بٹلر بھی پیچھے رہ گئے ہیں۔قب ازیں سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دے دی تھی، اس میچ میں محمد رضوان نے 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 78 رنز بنائے تھے۔

تبصرے بند ہیں.