سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تعیناتی،تنزلی یا چھاؤنی ڈالنی ہے 15 نومبر تک فیصلے ہو جائیں گے، سائفر جلایا نہیں ابھی چرایا ہے، جو وزارت خارجہ سے مل جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ سامراجی ایمبسڈروں کے گھر جاتے ہیں اور ان کے منہ میں کیک ڈالتے ہیں، نوازشریف ان ویٹنگ، مریم ڈار کو کلین چٹ ڈیل کا حصہ ہے، عمران خان کے خلاف سائفرکا حکومتی بیانیہ اس کےحق میں گیا۔انہوں نے مزید لکھا کہ حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے، تعیناتی، تنزلی یا چھاؤنی ڈالنی ہے 15 نومبر تک فیصلے ہو جائیں گے، ابھی تو آڈیو ویڈیو سے بحران آیا ہے، عوام سڑکوں پر آئے تو بھونچال آئے گا۔شیخ رشید نے کہا ہے کہ قوم نے فیصلہ کرنا ہے سر اٹھا کے جینا ہے یا سیاسی کیڑے مکوڑوں کی طرح جینا ہے، حکمران عوام کے گھیرے میں آ گئے ہیں اب بھاگ نہیں سکیں گے۔
تبصرے بند ہیں.