آڈیو لیکس‘سلامتی کمیٹی نے تحقیقات کیلئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دیدی

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آڈیو لیکس کے معاملے پر تحقیقات کیلئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دے دی گئی۔اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزرا، سروسز چیف اور اعلیٰ سول وفوجی حکام کی شرکت کی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس نے آڈیو لیکس کے معاملے پر غور کیا اور حساس اداروں کے سربراہان کی جانب سے وزیراعظم ہاو¿س اور اہم مقامات کی سکیورٹی پر بریفنگ دی گئی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سائبراسپیس اور اس سے متعلقہ دیگر پہلوو¿ں پر تفصیلی بریفنگ میں کہا گیا

 کہ سوشل میڈیا پر زیرگردش آڈیوز کے معاملے پر تحقیقات کی جا رہی ہیںاعلامیے کے مطابق وزیراعظم ہاو¿س کی سکیورٹی سے متعلق بعض پہلوو¿ں کی نشاندہی کی گئی اور ان کے تدارک کیلئے فول پروف انتظامات سے متعلق بتایاگیا۔کمیٹی نے مشاورت کے بعد سائبرسکیورٹی سے متعلق’ لیگل فریم ورک‘ کی تیاری کا فیصلہ کیا ہے اور وزارت قانون وانصاف کو سائبرسکیورٹی سے متعلق لیگل فریم ورک کی تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمیٹی نے آڈیو لیکس کے معاملے پر تحقیقات کیلئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری بھی دی ہے جس کے سربراہ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ ہوں گے۔یاد رہے کہ وزیراعظم ہاو¿س میں ہونے والے اجلاس کی گزشتہ دنوں آڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد پی ایم ہاو¿س کی سکیورٹی کے حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔

 

تبصرے بند ہیں.