3جولائی کے امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ اور پنجابی طالبان رہنماؤں کی ہلاکت کا انکشاف

3 روز قبل امریکا کی جانب سے شمالی وزیرستان میں کئے گئے ڈرون حملے میں القاعدہ اور پنجابی طالبان کے اہم ارکان کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ رائل نیوز کے مطابق 3 جولائی کو شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں ایک مکان اورگاڑی پر امریکی ڈرون طیارے کے میزائل حملے میں ہلاک ہونے والے 18افراد میں افغانستان میں اتحادی افواج کے خلاف برسرپیکار حقانی نیٹ ورک کے مولانا اختر زدران اور القاعدہ کے ابوسیف الجزیری سمیت پنجابی طالبان کے رانا اشرف اور نوید بٹ بھی ہلاک ہوئے تاہم سرکاری سطح پر ان افراد کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ رانا اشرف کا تعلق سرگودھا جبکہ نوید بٹ کا تعلق لاہور سے بتایا جاتا ہے یہ افراد ملک میں دہشتگردی کی کئی وارداتوں کے ماسٹر مائنڈ سمجھے جاتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.