اسلام آباد- تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مفتاح اوراسحاق ڈارملکریالڑکربھی معاشی حالات ٹھیک نہیں کرسکتے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گولیاں اورڈرون عوام کاراستہ نہیں روک سکتیں، اسلام آباد پر چڑھائی نہیں دادرسی کےلیے آرہے ہیں۔پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر انھوں نے کہا کہ دنیا میں پیٹرول سستا اور پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے۔سابق وزیر داخلہ نے ایک اور ٹوئٹ میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیب قوانین میں من مانی ترامیم اپنی ذات کےلیے کی گئیں، جس دن فردجرم لگنی تھی اس دن شہبازشریف نےوزارت عظمیٰ کاحلف اٹھایا۔دورہ امریکا کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیویارک جانےوالوں نے ہزاروں ڈالر روزانہ کے کمرے میں ٹھہر کر سیلاب کی امداد مانگی، جتنی شاہ خرچی امریکہ میں کی گئی اتنی مددبھی نہیں ملی۔
تبصرے بند ہیں.