اسلام آباد – قائد مسلم لیگ نون نواز شریف سے سینیٹر اسحاق ڈار کی مشاورت مکمل،آئندہ دو روز میں لندن میں مسلم لیگ نون کی بڑی بیٹھ ہو گی۔ذرائع ابلاغ کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف سے ملاقات کے لئے کل لندن پہنچ رہے ہیں۔سینیٹر اسحاق ڈار حکومت میں کردار ادا کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف سے نواز شریف اسحاق ڈار کے حکومت میں کردار پر مشاورت کریں گے۔ اسحاق ڈار نے وطن واپسی کے حوالے سے بتایا کہ 7 اکتوبر سے پہلے پاکستان پہنچ جاوں گا۔
تبصرے بند ہیں.