عالمی بینک کی پنجاب کو سیلاب متاثرین کیلئے ساڑھے تین کروڑ ڈالر دینے کی پیشکش

اسلام آباد – عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کے لیے 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر دینے کی پیشکش کردی۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے، اس رقم کو پنجاب احساس پروگرام سے لنک کر کے سیلاب زدگان میں تقسیم کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نجے بن حسائن نے ملاقات کی اور انفرااسٹرکچر سیکٹر کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عالمی بینک پنجاب حکومت کا اہم ترین ڈیولپمنٹ پارٹنر ہے۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے پیشِ نظر مؤثر حکمتِ عملی کی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے جامع پلان مرتب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں میں غذائیت کی کمی دور کرنے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔اس موقع پر عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے۔ تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں میں اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

تبصرے بند ہیں.