پاک چین دوستی شہد سے زیادہ میٹھی اورہمالیہ سے زیادہ بلند ہے، وزیراعظم نوازشریف

بیجنگ: وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی شہد سے زیادہ میٹھی، ہمالیہ سے زیادہ بلند اورسمندروں سے زیادہ گہری ہے۔ چین کے عظیم عوامی ہال میں وزیر اعظم نوازشریف نے اپنے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات کی، جس میں نواز شریف نے کہا کہ چین میں کئے جانے والے پرتباک استقبال نے انہیں وہ جملہ یاد دلا دیا ہے کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے زیادہ بلند،سمندروں سے زیادہ گہری اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے،اس موقع پرچینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا کہ چین پاکستانی عوام کی محبت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ملاقات کے بعد دونوں ممالک نے 8 مختلف معاہدوں پر دستخط کیے، جن میں 3 سال میں 440 ملین ڈالر سے کاشغر سے اسلام آباد تک فائبر آپٹک سسٹم بچھانے، معاشی و فنی تعاون کو فروغ دینے، پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کے لیے تعاون، تعلیم کے لیے سود سے پاک قرضے کی فراہمی، ٹیکسٹائل کے شعبے میں تعاون، قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تربیت کے معاہدوں کے علاوہ کراچی سے لاہور تک موٹروے بنانے کا معاہدہ بھی شامل ہے، اس کے علاوہ پنجاب میں شمسی ،ونڈ انرجی سمیت مختلف تعمیراتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ 2 ہزار میگاواٹ کے کول منصوبے پر بھی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے

تبصرے بند ہیں.