عالمی ادارے کی جانب سے یہ بات اس وقت کہی گئی جب دنیا بھر میں کووڈ سے ہونے والی ہفتہ وار اموات کی تعداد مارچ 2020 کے بعد سب سے کم سطح پر پہنچ گئی ہے۔
5 ستمبر 2022 کے ہفتے کے دوران دنیا بھر میں 11 ہزار 118 افراد کووڈ 19 کے باعث ہلاک ہوئے۔
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گزشتہ ہفتے کووڈ 19 سے ہونے والی اموات مارچ 2020 کے بعد سب سے کم تھیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کبھی کووڈ کی وبا کے اختتام کے حوالے سے ہماری پوزیشن اتنی اچھی نہیں تھی، ابھی ہم اختتام تک تو نہیں پہنچے مگر اس کا امکان نظر آرہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اختتام نظر آرہا ہے اور ہم اچھی پوزیشن میں بھی ہے، مگر ابھی رک نہیں سکتے اور اپنے کام کو جاری رکھنا ہوگا۔
ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم نے کہا کہ اگر ہم نے اس موقع سے فائدہ نہیں اٹھایا تو ہمیں وائرس کی مزید اقسام، مز ید اموات اور مزید غیریقینی صورتحال کے خطرے کا سامنا ہوسکتا ہے، تو ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھانا ہی ہوگا۔
ڈبلیو ایچ او کی جانب سے وائرس کے حوالے سے 6 پالیسی پیپر بھی جاری کی گئے ہیں۔
ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم نے کہا کہ یہ پالیسی پیپرز دنیا بھر کی حکومتوں کے لیے ہیں تاکہ وہ اپنی پالیسیوں کا جائزہ لے کر انہیں مضبوط بناسکیں۔
انہوں نے ممالک پر زور دیا کہ زیادہ خطرے سے دوچار گروپس کی 100 فیصد ویکسینیشن اور ٹیسٹنگ کو یقینی بنایا جائے۔
تبصرے بند ہیں.