این آئی ٹی نے گزشتہ مالی سال کے نتائج کا اعلان کردیا

کراچی: نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ(این آئی ٹی ایل) نے 30 جون 2013 کو ختم ہونے الے مالی سال کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان این آئی ٹی کے قائم مقام مینجنگ ڈائریکٹر منظور احمد نے این آئی ٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے 30 جون2013 کو ختم ہونیوالے مالی سال کیلیے این آئی ٹی کے زیرِ انتظام تمام فنڈز کے حسابات کی منظوری کے بعد کیا۔ این آئی ٹی کے زیرِ انتظام پانچ فنڈز ہیں جن کی مجموعی مالیت تقریباً 81 ارب روپے ہے۔ 30 جون 2013 کو ختم ہونیوالے مالی سال کیلیے این آئی ٹی نے این آئی(یو) ٹی فنڈ کے یونٹ ہولڈرز کیلیے فی یونٹ3.75روپے ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا ہے جبکہ گزشتہ برس 30 جون 2012 کو 3.50 روپے فی یونٹ ڈیویڈنڈ کی مَد میں دیے گئے تھاس مرتبہ فی یونٹ3.75 روپے کے حساب سے مجموعی طور پر 4,182 ملین روپے ڈیویڈنڈ کی مَد میں دیے جائیں گے۔ قائم مقام ایم ڈی این آئی ٹی نے بتایا کہ مالی سال 2013 میں فنڈ کا مجموعی ریٹرن 58.4 فیصد رہاجبکہ این آئی (یو) ٹی یونٹس کی خالص اثاثۂ قدر (این اے وی) 30 جون 2012 کے (ڈیویڈنڈ کے بعد) 26.77 روپے سے بڑھ کر 30 جون 2013 کو ختم ہونیوالے مالی سال میں 42.41 روپے ہوگئی ۔KSE-100 انڈیکس کا ریٹرن بڑھ کر 52.2 فیصد ہو گیا۔ اس طرح فنڈ نے بینچ مارک کے مقابلے میں 6.2 فیصد بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس مالی سال کے دوران این آئی(یو) ٹی کا رئیلائزڈ کیپیٹل گین 4,448 ملین روپے رہا جبکہ گزشتہ برس 30 جون 2012 کو یہ 1,439 ملین روپے تھا۔ اس طرح فنڈ میں سال بہ سال 209فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔ فنڈ کو حاصل ہونیوالی سال بہ سال ڈیویڈنڈ آمدنی 16.6 فیصد کے اضافے سے 2,822 ملین روپے ہو گئی جبکہ گزشتہ سال یہ آمدنی 2,421 ملین روپے تھی۔ اِس سال اسٹاک مارکٹ میں تیزی کے رجحان کے سبب کئی سرمایہ داروں نے کیپیٹل گین سے مستفید ہونے کیلیے اپنے یونٹس کی ریڈمپشن کرائی۔ے۔

تبصرے بند ہیں.