اسکرین کے بجائے حقیقی زندگی میں محبت کرنا چاہتا ہوں: فیروز خان

سوشل میڈیا پر فیروز خان کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انھیں اسکرین پر رومانوی کرداروں سے متعلق بات کرتے دیکھا گیا۔

فیروز خان سے میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ کا دل نہیں چاہتا کہ آپ کسی رومانوی ہیرو کا کردار ادا کریں؟ جس پر فیروز خان کا کہنا تھا کہ میرا دل چاہتا ہے کہ میں حقیقی زندگی میں رومانس کروں، میں محبت کرنا چاہتا ہوں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میں محبت کا تجربہ کرنا چاہتا ہوں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں جتنی بھی نعمتیں دیں اور ہم جتنے بھی صوفیائے کرام کی بات کریں انھوں نے بھی محبت کو ترجیح دی ہے۔

فیروز خان کا کہنا تھا تمام صوفیائے کرام نے معافی، درگزر اور محبت کو ترجیح دی ہے تو انسان کو چاہیے کہ اسکرین کے بجائے حقیقی زندگی میں محبت کرے۔

تبصرے بند ہیں.