دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ بابر اعظم نے ہمارے بیٹنگ آرڈر کو ایک اور چیز دکھا دی کہ ہماری ٹیم میں سب میچ ونر ہیں، وہ ورلڈ کلاس بیٹر ہے، دو تین میچز میں ان کے نہ چلنے نے دیگر بیٹنگ لائن اپ میں نئی روح پھونک دی ہے۔
Pakistan 🇵🇰 Head Coach, Saqlain Mushtaq talks about Umar Gul's statement on Babar Azam 👀, as well as Mohammad Nawaz’s journey as an all-rounder 💪#AFGVPAK #ACC #AsiaCup2022 #GetReadyForEpic pic.twitter.com/Dcz2DeROsw
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) September 7, 2022
محمد رضوان کے حوالے سے انہوں نے کہا وہ سپر انسان ہیں، فٹنس کے مسئلے چلتے رہتے ہیں، اللہ اس کو بری نظر سے بچائے، پاکستان دور نہیں ضرورت پڑتی تو دوسرا وکٹ کیپر بلا لیتے لیکن اس کی ضرورت نہیں پڑی۔
بھارت سے میچ سے متعلق ہیڈ کوچ قومی ٹیم نے کہا بھارت نے شروع میں بھرپور اٹیک کیا، ان کی حکمت عملی کا ہمیں پتہ چلا گیا تھا، پاکستان کے بولرز نے شاندار کم بیک کیا، کپتان بابر اعظم نے اٹیک کرنے کی حکمت عملی اپنائی اور بھوونیشور کمار پر اٹیک کیا، پاکستان کے بیٹرز نے شاندار حکمت عملی پر کام کیا۔
‘حسن علی بھی میچ ونر ہیں، وہ ٹیم میں انرجی لاتے ہیں’
انہوں نے کہا یہ بات درست ہے کہ بھارت کی اٹیک کے پلان پر ہم نے بھی اٹیک کیا جو شاندار رہا، فخر زمان فائٹر ہے، ہمیں اس کی صلاحیتیوں پر کوئی شک نہیں وہ میچ ونر ہے آئندہ میچز میں وہ کم بیک کریں گے۔
حسن علی بھی میچ ونر ہیں، وہ ٹیم میں انرجی لاتے ہیں، دیکھتے ہیں ان کی کب ضرورت پڑتی ہے اور کب کھلاتے ہیں۔
انہوں نے کہا چھوٹے فارمیٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی، افغانستان نے پہلے مرحلے میں اچھی کرکٹ کھیلی، بینچ پر بیٹھے ہوئے کھلاڑی بھی باصلاحیت ہیں اس میں کوئی شک نہیں ہے۔
ثقلین مشتاق نے کہا کہ ویرات کوہلی نے دنیا پر راج کیا ہوا ہے، وہ ٹاپ کلاس کھلاڑی ہیں، میں خوش ہوں کہ اچھا کھیل رہا ہے، ہم نے پہلے میچ میں ویرات کوہلی کو آؤٹ بھی کیا ہے، وہ کچھ عرصہ تک رنز نہیں کر سکے، اب کر رہے ہیں تو اس کی خوشی ہے۔
تبصرے بند ہیں.