ثقلین مشتاق نے نیدرلینڈز کے خلاف 0-3 سے ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ نے جیسا آج پرفارم کیا ہے اس نے خود کو ثابت کیا ،آج کے میچ کا پانسہ پلٹنے میں نسیم کا کافی اہم کردار رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ میں بابر نے آج پوری ٹیم کا بوجھ اٹھایا ،نسیم کے ساتھ دیگر بولرز نے بھی اچھا پرفارم کیا ، اگر وکٹ نہیں ملی تو رنز ضرور روکے۔
ثقلین مشتاق نے کہا کہ بولنگ یونٹ اچھا ہے، ایشیا کپ میں بھی اچھا کھیلیں گے،حارث رؤف میں صلاحیت ہے اس لیے وہ یہاں ہے، پرفارمنس ہونا نہ ہونا الگ بات ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ نیدرلینڈز کا ہوم گراؤنڈ ہے تو ان کو یہاں کی کنڈیشنز کا زیادہ معلوم ہے،ہم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ اس لیے کی کہ خود کو مشکل صورتحال میں جج کریں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں نیدرلینڈز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 9 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کیا۔
پاکستان207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی پوری ٹیم آخری اوور میں 197 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ٹام کوپر 62 اور وکرم جیت سنگھ 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد وسیم نے 4 شکار کیے۔
تبصرے بند ہیں.