امریکہ میں پاکستانی سفیر کی پاکستانی امریکن کمیونٹی سے سیلاب متاثرین کی امداد کی اپیل

واشنگٹن – امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے پاکستانی امریکن کمیونٹی سے سیلاب متاثرین کی امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستانی بہن بھائیوں کی مدد کے حوالے سے ‘‘اپنا ‘‘ کا کردار قابل تحسین رہا ہے ،اب تک مجموعی طور پر 33 ملین سے زائد آبادی متاثر ہوئی جن میں ساٹھ لاکھ افراد کو فوری طور پر مدد کی ضرورت ہے۔
امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے پاکستانی ڈاکٹرز کی معروف تنظیم اپنا (ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستانی ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ) کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے منعقدہ فنڈ ریزر میں شرکت کی ۔پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستانی امریکن کمیونٹی سے سیلاب متاثرین کی امداد کی اپیل کی گئی ۔

شرکاء کو سیلاب کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

پاکستانی سفیر نے کہاکہ مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستانی بہن بھائیوں کی مدد کے حوالے سے ‘‘اپنا ‘‘ کا کردار قابل تحسین رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ سیلاب کی تباہکاریوں سے پورا پاکستان متاثر ہوا ہے۔ ۔ انہوںنے بتایاکہ بارشوں اور سیلاب سے اب تک ایک ہزار سے زائد قیمتی جانیں ضائع جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں ،اب تک مجموعی طور پر 33 ملین سے زائد آبادی متاثر ہوئی جن میں ساٹھ لاکھ افراد کو فوری طور پر مدد کی ضرورت ہے ۔
سفیر پاکستان نے کہاکہ وسیع پیمانے پر سیلاب کی وجہ سے مزید نقصان کا احتمال ہے،حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے تمام وسائل برؤے کار لا رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ امریکی سینیٹرز ، کانگریس اراکین، یو ایس ایڈ سمیت تمام ڈویلپمنٹ پارٹنرز سے رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ ان کو سیلاب کی تباہ کاریوں کے بارے میں آگاہ رکھا جا سکے۔
۔ پاکستانی سفیر نے ‘‘اپنا’’ ممبران کو امریکہ میں پالیسی سازوں اور معروف شخصیات سے رابطہ کرنے اور ان کو سیلاب کی تباہ کاریوں کے بارے میں آگاہ کرنے کی ہدایت کی ، ‘‘اپنا’’ ممبران کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے فراخ دالانہ عطیات کا اعلان کیا گیا ۔سفیر پاکستان نے گذشتہ روز امریکہ میں مقیم تیس بااثر اور معروف شخصیات سے ملاقات ، سفیر پاکستان کی جانب سے مخیر افراد کو سیلاب زدگان کے لیے دل کھول کر عطیات دینے کی اپیل کی ۔

تبصرے بند ہیں.