سرگودھا:آٹے کا تھیلا اٹھا لینے پر نوجوان تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے منہ کالا کر کے پورے گاﺅں میں تماشہ لگا دیا گیا جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او سرگودھا نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر کے ملزمان کی گرفتاری اور قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے تاریخی قصبہ بھیرہ کے علاقہ خان محمد والا میں آٹے کا تھیلا اٹھا لینے پر بااثر افراد نے اپنی عدالت لگا لی اور آٹا چوری کے الزام میں نوجوان کلیم اللہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بال،مونچھیںاور بھویں مونڈ ڈالیں اور اس کا منہ کالا کر کے پورے گاں میں تماشہ بنا دیا۔ جس کی تشدد اور منہ کالا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ڈی پی او سرگودھا محمد طارق عزیز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او بھلوال سرکل سے رپورٹ طلب کرلی۔جن کا کہنا ہے کہ کسی کو شرپسندی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہر شہری کو بلا تفریق قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔ڈی پی او کے نوٹس پر تھانہ بھیرہ پولیس واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے مصروف تفتیش ہے۔
تبصرے بند ہیں.