روپے کی قدر بحال ہونے کا سفر جاری، امریکی ڈالر مزید سستا

کراچی:ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کا تیزی سے بحال ہونے کا سفر جاری ہے۔انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپیہ 91 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی 220 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر بلند ترین سطح سے 20 روپے سستا ہوچکا ہے، 28 جولائی کو ڈالر 239 روپے 94 پیسے پر تھا، ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 8 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ڈالر سستا ہونے سے قرضوں کے بوجھ میں 2322 ارب روپے کمی ریکارڈ کی گئی، شہاز حکومت میں ڈالر 38 روپے 98 پیسے مہنگا ہوا ، نئی حکومت میں اب تک روپے کی قدر میں ساڑھے 17 فیصد کمی ہوئی ہے۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان جاری ہے، سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں 175 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 42700 پر پہنچ گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.