وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فوج اور عدلیہ کو سیاست میں گھسیٹنا بند کرو۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ 100 گنڈے اور 100 چھتر اب عمران صاحب کا مقدر ہیں، اداروں کو گالی اور دھمکی دینے والا اداروں کا ٹھیکے دار نہ بنے، اقتدار میں واپسی کے لیے انہیں اسٹیبلشمنٹ اینٹی اسٹیبلشمنٹ کا کھیل نہیں کھیلنے دیں گے۔مریم اورنگزیب نے کہا کسی کو بھی آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے، عمران خان نے اعتراف کیا 4 سال حکومت چلانے کے لیے اداروں اور ایجنسیوں کی مدد لی، ہم کسی کو بھی دھونس، دھمکی اور گالی سے انصاف کا قتل نہیں کرنے دیں گے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مسلم لیگ ن کا بیانیہ آئین کا بیانیہ ہے اور رہے گا، عمران خان کا نشانہ ادارے ہیں اور ان کی قیادت کو عہدوں سے اتروانا ہے، منہ پر خون لگنے کی بات کرکے اب پاؤں نہ پکڑیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کا بیرون ملک سازش کا بیانیہ دفن اور اسٹیبلشمنٹ اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ کا بیانیہ شروع ہوگیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.