لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو پنجاب اسمبلی کے اندر جانے سے روک دیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ امن و امان کی صورتحال خراب ہونے پر پولیس اندر جاسکے گی۔واضح رہے کہ ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری نے پنجاب اسمبلی کی سکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کا حکم جاری کردیا تھا۔دوست محمد مزاری نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو مراسلہ لکھ تھا، جس میں کہا گیا کہ شرپسند عناصر اجلاس کی کارروائی روک رہے ہیں۔مراسلےمیں 22 جولائی لکھ کر ایک دن قبل ہی بھاری سکیورٹی مانگ لی تھی، ڈپٹی سپیکر نے الیکشن میں ایک دن قبل ہی لڑائی جھگڑے کی منظر کشی کردی تھی۔
تبصرے بند ہیں.