پنجاب کی عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر دیا: قاسم سوری

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء قاسم خان سوری کا کہنا ہے کہ پنجاب کی عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر دیا، بلوچستان میں بھی پارٹی کو مضبوط بنائیں گے۔کوئٹہ ائیر پورٹ کے باہر قاسم سوری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو کامیابی ملی، عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا۔ اس امپورٹڈ حکومت اور الیکشن کمشنر کی سازش کسی کام نہ آئی ۔ زرداری نے ڈر کے مارے بارش کا بہانہ بنا کر کراچی میں بلدیاتی انتخابات منسوخ کروا دیئے۔ وہ ایک بار پھر ماضی کی طرح خرید وفروخت کے لئے لاہور پہنچ گئے۔ لاہور میں لوٹوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کو سری لنکا بنانا چاہ رہی ہے ۔ تحریک انصاف بلوچستان میں بھی اپنے جھنڈے گاڑے گی، انھوں نے کہا کہ چوروں نے آ کر اسمبلیوں میں این ار او ٹو لے لیا۔ آج لوٹے گھر نہیں جا رہے، عوام ان کو گھسنے نہیں دے رہے۔قاسم سوری کا کہنا تھا کہ احتجاج ہمارا حق تھا لیکن ہمیں روک کر یرغمال بنایا گیا۔ مجھ پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، علامہ اقبال کی بہو کے گھر میں دندناتے ہوئے گھسے اور وہاں چادر چاردیواری کو پامال کیا گیا ۔ خواتین اور بچوں پر شیلنگ کی گئی۔ اب عوام انھیں مسترد کر چکی ہے۔

تبصرے بند ہیں.