گال ٹیسٹ دوسرا روز، قومی ٹیم پہلی اننگز میں 218 رنز بناکر آؤٹ، بابر کی سنچری

گال ٹیسٹ: قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف اپنی پہلی اننگز 218 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔گال میں کھیلے جارہے ہیں ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز سری لنکا کے 222 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 218 رنز پر پویلین لوٹ گئی جبکہ میزبان ٹیم نے 4 سکور کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری اننگز کا آغاز کردیا ہے۔کپتان بابر اعظم نے ایک مرتبہ پھر ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے قائدانہ اننگز کھیلی اور 119 سکور بناکر پویلین لوٹے، پاکستان کا ٹاپ آرڈر فلاپ ہوگیا اور صرف 85 رنز پر 7 وکٹیں گر گئی تھیں۔ قبل ازیں گزشتہ روز گال ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکن ٹیم 222 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ جواب میں پاکستانی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنائے تھے۔سری لنکا کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ درست ثابت نہ ہوسکا، میزبان ٹیم کی پہلی وکٹ گیارہ رنز پر گر گئی، سری لنکن کپتان کرونارتنے ایک رن بنا کر شاہین آفرید ی کی گیند پر بولڈ ہوگئے، 60رنز پر سری لنکا کی دوسری اور تیسری وکٹ گر گئی ، کوشال مینڈس یاسر شاہ جبکہ اوشادا فرنینڈو حسن علی کا شکار بنے۔68 رنز پر یاسر شاہ نے اینجلیو میتھیوز کو آؤٹ کرکے سری لنکا کی چوتھی وکٹ حاصل کی ، 99 کے اسکور پر سری لنکا کی آدھی ٹیم پویلین واپس لوٹ گئی۔دنیش چندیمل نے 77 اور مہیش تھیکشنا نے 38 رنز کے ساتھ مزاحمت کی ، آخری وکٹ کے لیے سری لنکن بلے بازوں نے 45 رنز کی شراکت داری قائم کی، سری لنکن ٹیم 222 رنز پر ڈھیر ہوئی، قومی ٹیم کی طرف سے شاہین آفریدی نے چار، یاسر شاہ اور حسن علی نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز امام الحق اور عبد اللہ شفیق نے کیا، تاہم دونوں بیٹرز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔ لیفٹ ہینڈ بیٹسمین 2 سکور بنا کر رجیتھا کی گیند پر ایل بی ڈبیلو ہوئے جبکہ عبد اللہ شفیق 13 رنز بنا کر جے سوریا کا شکار بن گئے۔

تبصرے بند ہیں.