انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 211 روپے کا ہوگیا، ڈالر کا بھاؤ انٹر بینک میں 1.20روپے بڑھا ہے۔اوپن مارکیٹ میں اب سے کچھ دیر پہلے تک ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو کر 210 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔پی ایس ایکس کے پہلے کاروباری سیشن میں 100 انڈیکس 34 پوائنٹس اضافے سے 42383 پر بند ہوا۔پہلے سیشن میں 7 کروڑ 14 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، پہلے سیشن کے کاروبار کی مالیت 2 ارب 96 کروڑ روپے رہی۔

تبصرے بند ہیں.