ملکی معیشت کیلئے خوشخبری، ڈائریکٹر آئی ایم ایف کی پاکستان کیساتھ معاہدے کی تصدیق

اسلام آباد:عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیری رائس نے بھی پاکستان کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے تحت پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر ملیں گے۔ڈائریکٹر آئی ایم ایف جیری رائس نے نئی شرائط کو معاہدے کا حصہ بناتے ہوئے کہا کہ رقم ملنے سے پاکستان کی اسٹرکچرل اصلاحات بڑھیں گی اور میکرو اکنامک صورتحال مستحکم ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو ریونیو بڑھانا ہو گا اور زیادہ آمدن والے افراد سے ٹیکس وصول کرنا ہو گا جبکہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کو یقینی بنانے، پاور ٹیرف میں بروقت اضافہ، سالانہ ری بیسنگ اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ بھی کرنا ہو گی۔آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق پاکستان کو گورننس میں بہتری اور کرپشن میں کمی لانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.