اسلام آباد: حالیہ بارشوں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی بجلی کا شارٹ فال کم ہو کر 3 ہزار 869 میگاواٹ پر آگیا۔ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی کل طلب 27 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ طلب کے عوض بجلی کی مجموعی پیداوار 23 ہزار 131 میگاواٹ ہے، ہائیڈل سے 6 ہزار 875 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 112میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11 ہزار 500 میگا واٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس 792 میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 90 میگاواٹ ہے۔وزرات توانائی کے ذرائع کے مطابق بگاس سے چلنے والے پلانٹس 101میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن سے 2 ہزار 661 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جبکہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.