سٹورٹ براڈ کو برمنگھم ٹیسٹ میں 35 رنز کھانے کا عالمی ریکارڈ بن گیا

لندن: بھارت کے خلاف مہنگے ترین اوور کی پھر یاد تازہ ہو گئی، 2007 میں 6 چھکے کھانے والے سٹورٹ براڈ کو برمنگھم ٹیسٹ میں 35 رنز کھانے کا عالمی ریکارڈ بن گیا، 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی تاریخ ساز اننگز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔برمنگھم میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سٹورٹ براڈ نے ایک اوور میں 35 رنز دے دیے۔ براڈ نے 6 رنز ایکسٹرا کے دیے جبکہ 29 رنز بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا نے بٹورے۔بمرا نے 2 چھکے، 4 چوکے لگائے اور ایک سنگل لیا، ایک چھکا نو بال پر سکور ہوا، جبکہ براڈ نے پانچ وائیڈ بالز کے رنز بھی دیے۔ بمرا نے بطور بیٹر ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی بنادیا۔

تبصرے بند ہیں.