شمالی وزیرستان: میران شاہ بازار میں ڈرون حملہ، 7 افراد ہلاک، 2 زخمی

شمالی وزیرستان: تحصیل میران شاہ کے بازار میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ امریکی جاسوس طیاروں نے میران شاہ بازار میں واقع مکان ’’سرائے درپہ خیل‘‘ پر 4 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے، حملے سے مکان اور قریبی کھڑی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ 7 جون کو بھی شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں امریکی ڈرون حملے میں 7 شدت پسند ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.