پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں‘فیٹف میں دیئے گئے اہداف مکمل

اسلام آباد:پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں‘پاکستان نے بین الاقوامی پاسداری کی روایت برقرار رکھی‘ایف اے ٹی ایف میں دیئے گئے اہداف مکمل ‘پاکستان نے تمام نکات پرعملدرآمدکرکے ذمہ دارریاست کا ثبوت دیا ‘افواج پاکستان نے اس میں کلیدی کردار ادا کیا‘افواج پاکستان نے حکومت اورقومی اداروں کے ساتھ مل کرنکات پرعملدرآمد یقینی بنایا‘بھارت کی کوشش تھی پاکستان کوبلیک لسٹ کر ادیا جائے‘پاک فوج نے بھارت کی سازش کو ناکام بنایا‘فیٹف کے تحت ٹیررفنانسنگ کے 27 میں سے 27پوائنٹ پرعملدرآمد یقینی بنایا‘منی لانڈرنگ کے7 میں سے7 پوائنٹ پرعملدرآمد یقینی بنایاگیا‘دونوں ایکشن پلانز 34 نکات پر مشتمل تھے‘اینٹی منی لانڈرنگ اورکاو¿نٹرٹیررفنانسنگ پرمبنی ایکشن پلان کو 4 سال بعدمکمل کیا ‘پاکستان کو گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ کی طرف گامزن کیا ‘ حکومتی مشاورت کے بعدآرمی چیف کے احکامات پر 2019میں اسپیشل سیل قائم کیاگیا‘اسپیشل سیل نے کام کی ذمہ داری لی توصرف5 نکات پرپیشرفت تھی ‘سیل نے30سے زائدمحکموں، وزارتوں اورایجنسیوں کے درمیان کوآرڈی نیشن میکنزم بنایا‘سیل نے منی لانڈرنگ اورٹیررفنانسنگ پرمو¿ثر لائحہ عمل ترتیب دیا ‘ اسپیشل سیل کی محنت سے ایف اے ٹی ایف میں کامیابی حاصل ہوئی‘پاکستان نے2021 کاایکشن پلان مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرلیا‘پاکستان میں منی لانڈرنگ کے800 سے زائدکیسز رپورٹ ہوئے‘800 سے زائدکیسزکی گزشتہ 13 ماہ کے دوران تحقیقات مکمل کی گئیں

تبصرے بند ہیں.