سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد – سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثہ جات ریفرنس میں دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی اور کیس میں شریک 3 ملزمان کے خلاف بھی ٹرائل اسحاق ڈار کیگرفتاری تک روک دیا۔احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی بھی کردی۔عدالت نے کہا کہ شریک ملزمان کی برییت کی درخواستوں پر فیصلہ بھی اسحاق ڈار کی گرفتاری سے مشروط ہے۔عدالت نے کہا کہ جب تک اسحاق ڈار کو گرفتار

کرکے پیش نہیں کیا جاتا ریفرنس کی کارروائی آگے نہیں بڑھے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔وکلاء صفائی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ریفرنس کے مرکزی ملزم اسحاق ڈار کے وطن واپس آنے کی اطلاعات ہیں اور ایسی صورت میں ان کی غیر موجودگی میں کوئی بھی فیصلہ ریفرنس پر اثر انداز ہوگا، اس لیے استدعا ہے کہ اسحاق ڈار کی واپسی تک سماعت ملتوی کر دی جائے جس کے بعد سماعت یعنی 18 مئی تک کیلئے ملتوی کردی گئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.