رشتے کی بات چیت کے دوران تکرار، ماں بیٹا قتل

لاہور: رحیم یار خان کے ضلع خان پور میں رشتے کی بات چیت کے دوران معمولی تکرار پر ماں بیٹے کو قتل کردیا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق رحیم یار خان کے ضلع خان پور میں نوجوان محمد علی اپنی والدہ شمیم اختر کے ہمراہ محمد قیوم کے گھر رشتہ لینے کے لیے گیا تھا، تاہم وہاں معمولی تکرار پر فائرنگ کرکے ماں بیٹے کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق قیوم نے فائرنگ کرکے رشتہ کی بات کرنے والے ماں بیٹے کو قتل کیا، لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب ملزم قتل کی واردات کے بعد فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ملزم کی تلاش کے لیے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.