سرتاج عزیز کی بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
برونائی: پاکستان کے قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برونائی میں پاکستانی مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید سے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم علاقائی اور عالمی امور بھی زیر بحث آئے۔ اس موقع پر سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ اعتماد سازی کے اقدامات میں تیزی دونوں ممالک کے عوام کی خواہش ہے، انہوں نے بتایا کہ ستمبر میں وزیراعظم نواز شریف اور منموہن سنگھ کی ملاقات کا امکان ہے جبکہ بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ ملاقات میں بھارتی ماہی گیروں کی رہائی پر بات چیت ہوئی۔ سرتاج عزیز آج برونائی میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقات میں جان کیری کوڈرون حملوں سےمتعلق حکومت کی پالیسی اورردعمل سےبھی آگاہ کیا جائےگا۔
تبصرے بند ہیں.