وزیراعظم شہباز شریف کا امیر قطر، بحرین کے شاہ کو فون، عید الفطر کی مبارکباد

اسلام آباد:وزیراعظم کا قطر کے امیر اور بحرین کے شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، شہباز شریف نے دونوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا قطر کے امیر سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، وزیراعظم نے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کوعیدالفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد دی جبکہ شہباز شریف نے قطر کے برادر عوام کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔سیاسی اور اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے کا عزم کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔قطر کے امیر نے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان موجود مضبوط سیاسی اور اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے کا عزم کیا۔دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا جبکہ وزیراعظم نے قطر کے امیر کو جلد دورہ پاکستان کی دعوت دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کو فون کر کے عید الفطر کی مبارکباد دی اور بحرین کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کےساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، پاکستان کےساتھ دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کےعزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

تبصرے بند ہیں.