اسلام آباد:30روزمیں الیکشن کمیشن کوپی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ سنانے کا حکم معطل ‘چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے حکم سنادیا ،فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ 30 روزمیں کرنے کے عدالتی فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل‘ اسلام آبادہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے سماعت کی،الیکشن کمیشن کے کنڈکٹ کیخلاف پٹیشن کویکجاکرکے سماعت کی گئی، پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ خاورایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،وکیل نے دلائل دیئے کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ الیکشن کمیشن کوپیش ہوئی،عدالت نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی نے کہہ دیادستاویزات قابل تصدیق نہیں تواب کیاکارروائی چل رہی ہے؟قانون یہ ہے الیکشن کمیشن ہرسال سیاسی جماعتوں کے اکاو¿نٹس کی اسکروٹنی کرےگا،قانون کےمطابق ممنوعہ فنڈنگ کوضبط کیاجاسکتاہے،الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعداب کیاکررہاہے؟وکیل نے کہا کہ سنگل بنچ نے جوفیصلہ دیااس میں سخت ریمارکس استعمال کیے،بنیادی طورپریہ ممنوعہ فنڈنگ کاکیس ہے،فارن فنڈنگ کانہیں، الیکشن کمیشن کو 30 روزمیں فیصلہ کرنے کاآرڈردیناسنگل بنچ کااختیارنہیں تھا۔
تبصرے بند ہیں.