،آئین کوماننے والے جب تک ہیں تنقیدسے فرق نہیں پڑتا،چیف جسٹس

اسلام آباد: آرٹیکل63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پرسپریم کورٹ میں سماعت‘چیف جسٹس کی سربراہی میں5رکنی لارجربنچ سماعت کررہاہے ،رضاربانی نے کہا کہ صدارتی ریفرنس کے بعدآئینی عہدیداروں نے آئین کی خلاف ورزی کی،جمہوری اداروں پربدنیتی پرمبنی تنقیدکے2 طرح کے نتائج ہوتے ہیں،آئین کیلئے کھڑے ہونے پرہی اداروں کیخلاف مہم چلی،چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطابندیال نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ آئین کی بالادستی کیلئے کھڑی ہے،آئین کوماننے والے جب تک ہیں تنقیدسے فرق نہیں پڑتا،عدالت کے دروازے ناقدین کیلئے بھی کھلے ہیں،عدالت کاکام سب کیساتھ انصاف کرناہے،تاریخ بتاتی ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں،قربانیاں دےکربھی پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اداروں کاساتھ دیاہے،کوئی ہمارے بارے میں کچھ بھی سوچے ملک کی خدمت کرتے رہیں گے،قربانیاں دینے والوں کابہت احترام کرتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.