اسلام آباد:سینیٹرشیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی ساکھ بچانے کیلئے خارجہ پالیسی کوداو¿پرلگایا،عمران خان نے ملکی مفادپرذاتی مفادکوترجیح دی،وزیراعظم کوملکی مفادکواولین ترجیح دیناہوتی ہے،کل بہت سی چیزیں بے نقاب ہوئیں اوروضاحتیں آئیں،ڈی جی آئی ایس پی آرکی نیوزبریفنگ کوویلکم کرتے ہیں،مراسلے کواپوزیشن کیساتھ جوڑاگیاکہ سازش کی گئی ہے،کہاگیااپوزیشن نے عالمی قوتوں کیساتھ ملکرسازش کی،7مارچ کوایک ٹیلی گرام آیا جسے سازش کہاگیا،نیشنل سکیورٹی کونسل کے اعلامیے میں کسی سازش کاذکرنہیں،امریکانے کہاکسی ایک سیاسی جماعت کیساتھ تعلق نہیں رکھتے،پہلے چورڈاکوکہاجاتارہااب کہاگیاسازش کی گئی ہے،کوئی عالمی سازش نہیں تھی،پاکستان کوبندگلی میں دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے،جیسے جیسے دن گزریں گے سازش مزیدبے نقاب ہوگی،پیپلزپارٹی حکومت نے نیٹوسپلائی7ماہ بندرکھی اورمعافی منگوائی،سیکرٹری آف اسٹیٹ ہلیری کلنٹن نے پاکستان سے معافی مانگی،عمران خان کاجھوٹابیانیہ بے نقاب ہوگیا،عمران خان کابیانیہ پاکستان کیلئے خطرناک ہے۔
تبصرے بند ہیں.