اسلام آباد:وزیراعظم نے باضابطہ ذمہ داریوں کی انجام دہی شروع کردی‘وزیراعظم شہبازشریف نے ہفتے میں2 سرکاری تعطیلات ختم کردیں‘سرکاری دفاترمیں اب ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہوگی‘وزیراعظم نے سرکاری دفاترکے اوقات کارمیں تبدیلی کردی‘سرکاری دفاتر10بجے کے بجائے صبح8بجے کام شروع کریں گے ‘ وزیراعظم نے رمضان بازاروں کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سستی اشیاکی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کروں گا،شہبازشریف کی وزیراعظم آفس کے افسران اورعملے سے ملاقات‘وزیراعظم شہبازشریف سے عملے کاتعارف کرایاگیا‘وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کمرکس لیں،عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں،ایک لمحہ مزیدضائع نہیں کرنا۔
تبصرے بند ہیں.