نئی دہلی:بھارتی چار ریاستوں میں مسلم کش فسادات میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔بھارتی ریاستوں مدھیہ پردیش، گجرات، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال میں ہندو انتہا پسندوں نے مذہبی ریلیوں کے دوران مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں پر حملہ کیا اور لوٹ مار کی۔ہندو انتہا پسندوں نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر مسلمانوں کے گھروں میں گھس کر خواتین کی توہین کی اور مردوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ مسلم کش فسادات میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔مدھیہ پردیش کے مختلف شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ گجرات میں مسلمانوں کی املاک اور گھروں پر حملے جاری ہیں۔ہندوو¿ں کے حملوں کو روکنے کے بجائے، ہندو نواز پولیس نے کئی مسلمانوں کو گرفتار کر لیا۔
تبصرے بند ہیں.