پاکستان کھجور پیدا کرنیوالا دنیا کا پانچواں بڑا ملک

اسلام آباد: پاکستان دنیا میں کھجور پیدا کرنیوالا پانچواں بڑا ملک ہے اور سالانہ 5لاکھ ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے۔ پاکستان میں کھجور کا کل پیداواری رقبہ تقریباً 82 ہزار ہیکٹر ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ کھجور صوبہ سندھ میں 2لاکھ 52ہزار تین سو ٹن پیدا ہوتی ہے جبکہ بلوچستان کا دوسرا نمبر ہے جہاں پر ایک لاکھ 92ہزار آٹھ سو ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے۔ پنجاب میں 42ہزار 6سو ٹن جبکہ خیبر پختونخوا میں 8ہزار 9سو ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے ۔پاکستان میں کھجور کی 150سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں جبکہ صرف مکران ڈویژن میں 130سے زائد اقسام کی کھجور پیدا ہوتی ہے ۔ اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان کھجور کی شاندار پیداواری صلاحیتوں کے باوجود اسکی برآمدات سے استفادہ نہیں کر رہا ۔ اس وقت مختلف ممالک کی 23مارکیٹوں میں کھجور برآمد کی جاتی ہے جن میں بھارت ، امریکا ، کینیڈا ، برطانیہ ،جرمنی اور نیپال وغیرہ شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.