اسلام آباد:غیرمعمولی سیاسی صورتحال پرسپریم کورٹ کاازخودنوٹس‘چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجربنچ سماعت کررہاہے‘سپریم کورٹ میں ن لیگی و کیل مخدوم علی خان کے دلائل مکمل کرلئے،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آئین کورولز کے ذریعے غیرمو¿ثرنہیں بنایاجاسکتا،تحریک عدم اعتمادپیش کرنے کی اجازت رولزمیں ہے،ن لیگی و کیل مخدوم علی خان نے اپنے دلائل میں کہا کہ وزیراعظم برقراررہیں گے یانہیں فیصلہ ایوان ہی کرسکتاہے،اسپیکرکی رولنگ آئین کی خلاف ورزی ہے،تحریک عدم اعتمادپیش ہوجائے تواس پرووٹنگ ضروری ہے،اصل سوال صرف ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ کا ہے‘ کیاعدالت ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ کاجائزہ لے سکتی ہے؟جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیئے کہ تحریک پیش کرنے کی منظوری کیلئے20 فیصدارکان ضروری ہیں،20فیصدمنظوری دیں لیکن ایوان میں موجوداکثریت مخالفت کرے توکیاہوگا؟۔
تبصرے بند ہیں.