ہماری حکومت نے یکساں نظام تعلیم متعارف کرایا‘ وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمرا ن خان نے کہا ہے کہ ہماراطبقاتی تعلیمی نظام بناہواہے،امیرکیلئے انگلش میڈیم،لوگ خودکوپڑھالکھاثابت کرنے کیلئے پہلے انگریزی بولتے ہیں،بچوں کے کردارکی تعمیرکیلئے سیرت نبویﷺ پڑھائیں گے،آپﷺ پوری انسانیت کیلئے رحمت بن کرآئے،ہماری حکومت نے یکساں نظام تعلیم متعارف کرایا،ریاست مدینہ میں تلواروں سے انقلاب نہیں لایاگیا،سوچ بدلی گئی،رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی کردارسازی کیلئے بنائی گئی ہے،حکومت کی آمدن میں اضافہ اوراخراجات میں کمی ہورہی ہے،سب سے زیادہ تکلیف میں مبتلالوگ ایمرجنسی میں آتے ہیں،پمزایمرجنسی کے حالات بہت برے تھے،سرکاری ہسپتالوں پربہت بوجھ ہوتاہے،10 سال میں اسلام آبادکی آبادی دگنی ہوگئی ہے، عوام کومفت ہیلتھ انشورنس دے رہے ہیں،ہیلتھ انشورنس کاخیبرپختونخواسے آغازکیاتھا،لوگ علاج کیلئے قرض لے لیتے ہیں،لوگ علاج کراتے ہوئے غربت کی لکیرسے نیچے چلے جاتے ہیں،ڈاکٹرزدوردرازعلاقوں میں جاناپسندنہیں کرتے۔

تبصرے بند ہیں.