دیکھتے ہیں او آئی سی کانفرنس کیسے ہوتی ہے‘بلاول

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیر کو تحریک عدم اعتماد پر کارروائی نہ ہوئی تو دھرنا دیں گے، پھر دیکھتے ہیں او آئی سی کانفرنس کیسے ہوتی ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی رہائش گاہ پر دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، اختر مینگل، بشریٰ گوہرنے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر گوہر، جہانزیب بلوچ، شاہد خاقان عباسی، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، نیئر بخاری، رضا ربانی، نوید قمر اور سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ یہ چاہتے ہیں آئینی بحران پیدا ہو، وزیراعظم آخری اوور میں بال ٹیمپرنگ نہ کریں،اسپیکرکے پاس ایک ہی راستہ ہے پی ٹی آئی کے کارکن نہ بنیں،اسپیکر رولزکے مطابق چلیں،اسپیکرقومی اسمبلی پیرتک اجلاس بلائیں،ہمیں بتایا جارہا کہ اسپیکرآئین اوررول توڑنے کوتیارہیں،اسپیکرنے عدم اعتماد پیش نہ کی توہم ایوان سے نہیں جائیں گے،عمران خان آئیں اورمقابلہ کریں،وزیراعظم پرامن ماحول کوخراب کررہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.