پی ٹی آئی نے14 منحرف ارکان کوشوکازنوٹس جاری کردیئے

اسلام آباد:پی ٹی آئی نے14 منحرف ارکان کوشوکازنوٹس جاری کردیئے‘نورعالم خان،ڈاکٹرافضل خان،نواب شیروسیر،راجہ ریاض۔رانا قاسم نون،احمد حسین ،عبدالغفاروٹو،مخدوم باسط احمد،عامرطلال گوپانگ،خواجہ شیرازمحمود،سردارریاض محمود،وجیہہ قمر،نزہت پٹھان اوررمیش کمارکونوٹس جاری کئے گئے،شوکازنوٹسز پرپارٹی کے سیکرٹری جنرل اسدعمرنے دستخط کیے ‘شوکازنوٹس میں منحرف ارکان سے وضاحت طلب کی گئی‘ارکان کو 7 روزمیں معافی مانگ کر پارٹی میں واپس آنے کی مہلت’جواب نہ دینے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.