اسلام آباد:وزیراعظم نے کہا ہے کہ مافیا کیخلاف بڑی جنگ لڑرہے ہیں‘قانون کی حکمرانی قائم کرنا بڑا چیلنج ہے،چاہتے ہیں مہنگائی کابوجھ عام آدمی پر نہ پڑے، پاکستان اب بھی دنیا کا سستا ترین ملک ہے،وعدہ ہے ٹیکس بڑھنے پر مہنگائی سے متاثرہ طبقے کی مددکریں گے‘ پاکستان میں پٹرول پورے برصغیر سے سستا ہے۔ اگر قوم ٹیکس نہ دیتی توحکومت پیٹرول اور بجلی پر سبسڈی دینے کے قابل نہ ہوتی۔وزیراعظم عمران خان نے احساس رعیت راشن سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلاحی کام وہی کر سکتے ہیں جن میں انسانیت کا درد ہو، محروم طبقات کی فلاح ریاست کی ذمہ داری ہے، ریاست میں نچلے طبقے پر پیسہ خرچ کیا گیا۔ قانون کی حکمرانی قائم کرنا بڑا چیلنج ہے، کورونا کے بعد ہماری معیشت تیزی سے بہتر ہوئی ہے، دیہاڑی دار مزدوروں کو لاک ڈاو¿ن سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا، خواتین کو تعلیم حاصل ہونے تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔عمران خان نے کہا کہ ٹیکس بڑھانے پر کمزور طبقات پر پوری توجہ دی جائے گی۔ ریاست مدینہ میں ٹیکس کا پیسہ کمزور طبقات پر خرچ کیا جاتا تھا۔ ماضی میں غذائی قلت پر کسی نے توجہ نہیں دی۔
تبصرے بند ہیں.