ہائی کورٹ‘فیصل واوڈاکی تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قراردیکر مسترد

اسلام آباد:فیصل واوڈاکی تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قراردیکر مسترد‘چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔ فیصل واوڈا کو نااہلی کے خلاف حکم امتناعی ملے گا یا نہیں اس کا فیصلہ آج ہوگا۔اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصل واوڈا کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ نااہلی: الیکشن کمیشن آئین کے آرٹیکل 62 ایف کے تحت نااہلی کا فیصلہ نہیں دے سکتا۔ آرٹیکل 62 ایف ایک سیاستدان کے لیے سزائے موت ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ سزائے موت کئی سیاستدانوں کو دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی غلطی کہاں ہوئی؟ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اگر حلف نامہ غلط نکلا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ کیا سپریم کورٹ حلف نامے کی انکوائری کرتی ہے؟ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیاتھا۔

تبصرے بند ہیں.